اعجاز چودھری اور سرفراز چیمہ کی مذاکرات کی تجویز

اعجاز چودھری اور سرفراز چیمہ کی مذاکرات کی تجویز

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بانی چیئرمین اور کور کمیٹی کے نام جیل سے کھلا خط لکھ کر مذاکرات کیلئے تجویز پیش کر دی ۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری خط کے متن میں کہا گیا کہ مذاکرات میں سب سے پہلے اعتماد سازی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں،بانی چیئرمین اور دیگر تمام کارکنوں بشمول 9مئی کے مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہونی چاہیے ،مقتدرہ کا مجاز نمائندہ  مذاکرات کی میز بچھائے اور ضمانتیں فراہم کرے ۔ خط میں مذاکرات کے لئے 5نکات بھی تجویز کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا کہ 8فروری کے الیکشن اور9مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ،آئین کی مکمل بحالی اور نگران حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا محاسبہ کیا جائے ،آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کی جائیں اور موجود الیکشن کمیشن کو فوری تبدیل کیا جائے اورآئین میں دی گئی جمہوری آزادیوں ، اظہار رائے اور جلسوں کے لیے ماحول فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں