تین درجن نکاح کرچکا ہوں

تین درجن نکاح کرچکا ہوں

ملتان (آئی این پی ) رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب تک 3 درجن سے زائد نکاح کرچکے ہیں۔

 ٹی وی کو انٹرویو میں شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔ بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، انکی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر قربان ہیں۔ مفتی عبدالقوی نے دعوی ٰکیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں