پی ٹی آئی کی ڈیل کی درخواستیں

پی ٹی آئی کی ڈیل کی درخواستیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، خبر ایجنسیاں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری جانب مذاکرات کی منتیں کررہی ہے۔

 پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے ، مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے اور اداروں سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے رہاہے ،اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں