ووٹ کو عزت ملتی تو نتائج مختلف ہوتے

ووٹ کو عزت ملتی تو نتائج مختلف ہوتے

اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

 پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مسلح جتھہ ہے جو اقتدار طاقت کے بل بوتے پر لینا چاہتی ہے ۔ 180 ملین پاؤنڈ کون پاکستان سے باہر لے کر گیا تھا ؟ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے کس نے فیصلے لئے تھے اور کیوں لئے تھے ؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں