ملک بھرمیں پانچ روزہ انسداد پولیومہم آج شروع ہوگی

ملک بھرمیں پانچ روزہ انسداد پولیومہم آج شروع ہوگی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی اور5 مئی تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال عمر تک کے 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 5 سال عمر تک کے 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ، 538 ایریا سپروائزر، 2 ہزار 146 موبائل ،103 فکسڈاور 167 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور میں 13 ہزار اورراولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکر مہم میں حصہ لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں