گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن،مزید 612کنکشن منقطع

گیس چوری کیخلاف کریک  ڈاؤن،مزید 612کنکشن منقطع

لاہور (آئی این پی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 612گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے جبکہ2کروڑ 3لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گیس کنکشن منقطع کیے ،ٹیم نے 3لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر  2گیس کنکشن منقطع کیے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر36 گیس کنکشن منقطع کیے اور 12لاکھ 90ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے ۔بہاولپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے ۔ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے ۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے .شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع ،1کروڑ 86 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں