فیکٹری ایریا :کینسر کے مریض ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

 فیکٹری ایریا :کینسر کے مریض  ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر،این این آئی)لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کینسر کے مرض میں  مبتلا تھا اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہاتھا۔گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں