کاہنہ : موٹر سائیکل سواروں نے 7بچوں کا باپ قتل کر دیا

کاہنہ : موٹر سائیکل سواروں نے 7بچوں کا باپ قتل کر دیا

کاہنہ (نمائندہ دنیا)نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 7بچوں کا باپ قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ دلو کلاں میں صبح 4 بجے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 40 سالہ محمد اکرم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ مقتول 7 بچوں کا باپ ہے ، پولیس اور فرانزنک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں