4ماہ میں موبائل فونز 3سے 18ہزار روپے سستے

4ماہ میں موبائل فونز 3سے 18ہزار روپے سستے

کراچی(این این آئی)پاکستان میں موبائل فون کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے 18 ہزار روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ہے ۔

ماہرین کے مطابق ملک میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام ہے ، ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے موبائل فون سستے ہوئے ہیں۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ موبائل فونز کی قیمت میں تین ہزار روپے سے لے کر 18 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے ۔ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مقامی سطح پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ماضی کی طرز کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے ، اب بینک آسانی سے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سی )کھول رہے ہیں جس کی بدولت ملک میں خام مال کی درآمد ممکن ہورہی ہے اورپاکستان میں تقریبا 30 کے قریب موبائل فون بنانے والی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں