ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ

ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے ، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کئے جائیں۔ صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ ڈریپ سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی رپورٹنگ کریں۔ ڈریپ ٹیمیں مارکیٹ سے ناپید ادویات کے متبادل برانڈز کی رپورٹنگ کریں۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف کا کہنا ہے کہ ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں