کرم،کوئلے کی کان میں دھماکا،1مزدور جاں بحق، 4زخمی

 کرم،کوئلے کی کان میں دھماکا،1مزدور جاں بحق، 4زخمی

پشاور(آئی این پی)وسطی کرم کے علاقہ علی شیرزنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

 امدادی کارروائی کے دوران ایک مزدورکی لاش اور چار کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، فوری طور دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں