کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو، تزین و آرائش مکمل

 کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو، تزین و آرائش مکمل

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی ، اس موقع پر سادہ مگر پْروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا ،مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شہید کے اہل خانہ اور علاقہ عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں