پنجاب کابینہ کا چھٹا اجلاس کل طلب ،33نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا

پنجاب کابینہ کا چھٹا اجلاس کل  طلب ،33نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا

لاہور( آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس کل 30اپریل صبح دس بجے طلب کر لیا۔

کابینہ کے اجلاس میں 33نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے لیے سی بی ڈی پنجاب کو 10ارب دینے ،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے امدادی رقم اورالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور منسٹریل سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں