شیخوپورہ:غیر تربیت یافتہ ملازم سے مریض کو انجکشن لگوانے پر 2ڈاکٹروں سمیت 6ملازمین معطل

 شیخوپورہ:غیر تربیت یافتہ ملازم  سے مریض کو انجکشن لگوانے پر  2ڈاکٹروں سمیت 6ملازمین معطل

شیخوپورہ(آن لائن)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر میں غیر تربیت یافتہ ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 2 ڈاکٹروں سمیت 6 ملازمین کو معطل کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنسلٹنٹ ڈاکٹر وقاص اور لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن لسٹ پر تنازع تھا اور آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کی ذمے داری لیڈی ڈاکٹر کی تھی لیکن لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے چھوٹے ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوادیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں