پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں جلسے کا اعلان ، گرفتاریاں ، چھاپے شروع

پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں جلسے کا اعلان ، گرفتاریاں ، چھاپے شروع

فیصل آباد (آن لائن)تحریک انصا ف کے 3 مئی کو فیصل آبا د میں جلسہ عام کے اعلا ن کے بعد مقا می ممبرا ن قو می و صوبا ئی اسمبلی کی گرفتاریو ں کا عمل شروع ہو گیا۔

 ضلعی پولیس  نے پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالنے پر معروف قانون دان وممبر قومی اسمبلی چنگیر احمد خان کاکڑ’ ایم پی اے شیخ شاہد جاوید’ ایم پی اے خیال احمد کاسترو سمیت دو درجن کے لگ بھگ پی ٹی آئی  کارکنوں کو گرفتار کر لیا، تاہم وکلاء کے دباؤ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے زبردست احتجاج کے بعد ممبر قومی اسمبلی چنگیر احمد خان کاکڑ اور ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کو رہا کر دیا جبکہ ضلعی پولیس پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی مرتب کر کے ان کے گھروں پر چھاپے مارتی رہی۔علاوہ ازیں ضلعی پولیس پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کر کے ان کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں