ڈیٹاچوری کا خدشہ،افسروں پر چیٹ ایپس کے استعمال پرپابندی

ڈیٹاچوری کا خدشہ،افسروں پر چیٹ ایپس کے استعمال پرپابندی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )کابینہ سیکرٹریٹ کے محکمے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی)نے سرکاری افسران اورملازمین کو 132 سوشل میڈیا چیٹ اپیس کے استعمال سے روک دیا۔

 این ٹی آئی ایس بی کے مطابق دشمن خفیہ ایجنسیاں مذکورہ چیٹ اپیس کے ذریعے افسران وملا زمین کا ڈیٹا حاصل کرسکتی ہیں،132ایپس میں ہینکنگ کیلئے استعمال ہونے والی 12چیٹ اپیس کا بھی پتہ چلایا گیاہے ،ان 12 نئی چیٹ اپیس میں پیری وی ٹاک ، یو ہو ٹاک،ٹک ٹاک، میٹ می، لیٹس چیٹ ،کوئیک چیٹ ،رفاقت چیٹ، چٹ چیٹ ، ہیلو چیٹ،گلوچیٹ، نیڈس ، وئیو چیٹ شامل ہیں، این ٹی آئی ایس بی نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تمام اپیس کو فوری طورپر ان سٹال کردیاجائے ، مذکو رہ اپیس ڈائون لوڈ کرنے والے سرکاری افسران و ملازمین فوری طورپر حکام کو رپورٹ کریں اوراپیس کالنک بھیجنے والوں کے نمبرز، فیس بک ایڈریس او رواٹس ایپ نمبر بھی رپور ٹ کریں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں