بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی سے قبل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت نہیں چاہتے :حماداظہر

بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی  سے قبل اسٹیبلشمنٹ سے  بات چیت نہیں چاہتے :حماداظہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے ۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہناتھاکہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو رہا کیا جائے ، ہمارا مینڈیٹ بھی واپس کیا جائے ، اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے ۔حماد اظہر نے کہاکہ 9 مئی کو محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ گیند بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں صرف ڈنڈا ہے جو اپنی افادیت کھو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں