فوجی عدالتوں میں ٹرائل :نئے بینچ کی تشکیل رواں ہفتے کیے جانے کاامکان

فوجی عدالتوں میں ٹرائل :نئے بینچ کی  تشکیل رواں ہفتے کیے جانے کاامکان

اسلام آباد(آن لائن )فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف سماعت کرنے والے بینچ ٹوٹنے کے بعدنئے بینچ کی تشکیل رواں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے۔

چیف جسٹس لاہور اور کراچی میں مقدمات کی سماعت میں مصروف رہے ہیں ۔رواں ہفتے وہ سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے اس دوران اس کیس کے حوالے سے دوسینئر ترین ججزسے مشاورت کیے جانے اور بینچ کی تشکیل سامنے آنے کاامکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں