وکلا آج سپریم کورٹ اکٹھے ہوں:پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ

وکلا آج سپریم کورٹ اکٹھے  ہوں:پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے چھ ارکان نے ججوں کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے وکلا اور ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔

ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کو سزا دینے کیلئے فل کورٹ بنائی جائے ،فل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنے اور فیصلہ کرے ،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے درخواست ہے وہ آئین کی پاسداری کیلئے آج 30 اپریل کو سپریم کورٹ اکٹھے ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں