پولیس یونیفارم میں اجلاس کی صدارت پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر

پولیس یونیفارم میں اجلاس کی  صدارت پر مریم نواز کیخلاف اندراج  مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پولیس یونیفارم پہن کر ایئر ایمبولینس اجلاس کی صدارت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔ وقار علی ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا مریم نواز کے خلاف ایس ایچ او پرانی انارکلی کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی ۔مریم نواز کو حق نہیں پہنچتا وہ پولیس یونیفارم پہن کی اجلاس کی صدارت کریں۔ ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کارروائی آج تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں