پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یونیورسل سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یونیورسل سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ہوا بازی کی تنظیم (آئی کاؤ)کے یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی کاؤ کا 2023 کے لئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان نے 86 اعشاریہ 73 فیصد سے کامیابی حاصل کی ۔ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کا یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ کیا تھا ۔ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم آئی کاؤ نے فروری میں دس روزہ ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سکیورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹر کرنا اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں