ن لیگ ،پی پی ،ایم کیوایم کے سوا سب کیساتھ بیٹھنے کو تیار:بیرسٹرگوہر

ن لیگ ،پی پی ،ایم کیوایم کے سوا سب کیساتھ بیٹھنے کو تیار:بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(دنیانیوز،آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے سوا ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، ہماری کسی سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی بیک ڈور رابطے ہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے ۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں مشاورت کے بعد جیل کے باہر شیر افضل مروت اور دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی ہمارے چیئرمین ہیں اور وہ تاحیات ہمارے چیئرمین رہیں گے ۔جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھہ کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی ،وہ ہمارا فوکل پرسن ہے ،ان کے اندر نہ جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نیب نے جس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بند رکھا ہے وہ بے بنیاد ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہو گا،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ احتجاج کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے ہم اور مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوجائیں گے ،احتجاج کیلئے الائنس کو مکمل کرنے کے ہم بہت قریب ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی بہت ضروری ہے ، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں ،اب وہ مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں