چھ ججز کے خط پر فل کورٹ سماعت کرے :تحریک تحفظ آئین

 چھ ججز کے خط پر فل کورٹ سماعت کرے :تحریک تحفظ آئین

اسلام آباد(خصوصی نیو رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے چھ ججز کے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرے تاکہ عدلیہ کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

عدلیہ میں مداخلت کے تمام راستوں کو بند کیا جائے اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ضمنی الیکشن میں پولیس گردی کر کے بیلٹ باکس بھرے گئے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ ترجمان کے مطابق تحریک کی قیادت نے ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلا سمیت سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا گرفتار کسان رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے ،کراچی اور فیصل آباد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو ہوا ۔ کورکمیٹی کے اعلامیہ میں کہاگیا اپنے خط کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر شب خون کو قوم کے سامنے لانے اور ان ججز کی آواز میں آواز ملانے والے ججز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں