اسحاق ڈار سے روسی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

آستانہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والے (ایس سی او) کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم ) کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ افہام و تفہیم اور تعاون اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: 67ءسے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم ، دارالحکومت القدس ہونا چاہیے : اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے پاکستان اور روسی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں فریقین نے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کا نواں اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں