گندم سکینڈل:انوارالحق کاکڑ اورحنیف عباسی میں تلخ کلامی

گندم سکینڈل:انوارالحق کاکڑ اورحنیف عباسی میں تلخ کلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم سکینڈل پر تلخ کلامی ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے ۔

انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم سکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ،انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جو کہ حقائق کے مطابق درست نہیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے ۔ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں