تین نام ڈیل نہیں بات چیت کیلئے تجویز کئے :بانی پی ٹی آئی

 تین نام ڈیل نہیں بات چیت کیلئے تجویز کئے :بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تین نام ڈیل کیلئے نہیں بات چیت کیلئے تجویز کیے ہیں ، کسی بھی ریٹائرڈ جرنیل کو بات چیت کا ٹاسک نہیں دیا ، بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے دوستوں سے نہیں ، تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے ۔

اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے ، 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات چیت کیلئے تیار ہوں، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے جیسے زرداری اور نواز شریف گئے ۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا یہ نیا کیس لے کر آ رہے ہیں ، توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں ، زرداری کا فیک اکاؤنٹ اور نواز شریف کا ایون فیلڈ کے اربوں کے ریفرنس معاف کر دیئے گئے ، ججز سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کیسز کے فیصلے کریں ، سائفر کیس کی سماعت آگے سے آگے چلی جا رہی ہے جو بھی فیصلہ کرنا ہے ،کریں !، عدت کیس میں بھی ڈرامے کئے جا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں