آڈیولیکس:آئی بی کی بینچ پراعتراض واپسی کی درخواست خارج

آڈیولیکس:آئی بی کی بینچ پراعتراض واپسی کی درخواست خارج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں عدالت کے جج پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اعتراض والی درخواست پہلے کی خارج کی جاچکی ہے۔

آرڈر آئے گا تو آپ کو مل جائے گا،آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیاہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا آئی بی کی آڈیو لیکس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے ،آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا،آرڈر میں ڈی جی آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی،آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا،عدالت نے آئی بی کی جانب بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج کردی۔واضح رہے کہ آئی بی سمیت چار اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی درخواستیں دائر کی تھیں، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانوں کیساتھ خارج کر دی تھیں،آئی بی نے دیگر تین اداروں پر 15 لاکھ روپے جرمانے کے بعد اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں