190ملین پاؤنڈ ریفرنس: 10گواہان کے نام واپس

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: 10گواہان کے نام واپس

اسلام آباد ، لاہور (اپنے نامہ نگارسے ، اپنے خبر نگار سے ) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔

،10 گواہان کے نام واپس لے لئے گئے ،اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشری ٰبی بی کی دو بیٹیاں مبشرا مانیکا اور مہرالنسا ئبھی موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا ،ان کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے ، مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ اور ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی ۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ ہو چکے جبکہ 17 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ، مزید سماعت 8 مئی کو ہو گی ۔ ادھر انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی ،ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے ،جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی ۔سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے ۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں