اقوام متحدہ:24مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ:24مئی کو پاکستان  کے قومی جانور مارخور کا عالمی  دن منانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی ، یہ قرار داد پاکستان اور 8دیگر ممالک نے پیش کی تھی ۔

 قرارداد میں عالمی سطح پر تمام  متعلقہ فریقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مارخور کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت میں اس کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کے پیش نظربین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی ) کو مارخور کے عالمی دن کو منانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں