صدر نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی

صدر نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ، صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔ یہ بل قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا۔

 صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی ۔ ترمیمی بل میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم کی گئی۔ ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی ، 43 ، 45 بی ، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئیں۔ ترمیمی بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے ، 124، 126 اے ، 130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں