9مئی واقعات:عمرایوب کی12مقدمات میں ضمانتیں کنفرم

9مئی واقعات:عمرایوب کی12مقدمات میں ضمانتیں کنفرم

راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے نو مئی واقعات کے 12 مقدمات میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

گزشتہ روز عمر ایوب اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ضمانتیں کنفرم کر دیں جس پر عمر ایوب نے تمام مقدمات میں  ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ،یادرہے کہگزشتہ سماعت پروکلا کی بحث مکمل ہوگئی تھی، بعدازاں میڈیاسے مختصر گفتگو میں عمر ایوب نے کہا تحریک انصاف چھوڑ کرجانے والوں کی واپسی کا فیصلہ سابق چیئرمین ہی کریں گے ، سابق چیئرمین نے ہر قسم کی ڈیل کی نفی کرتے ہوئے قوم کو واضح کیا ہے کہ مجھے جتنا عرصہ بھی جیل میں رکھا جائے میں اصولوں پر سودے بازی نہیں کر سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں