کفایت شعاری مہم: آئندہ بجٹ میں وزرا کو تنخواہ نہ دینے کی تجویز

کفایت شعاری مہم: آئندہ بجٹ میں وزرا کو تنخواہ نہ دینے کی تجویز

اسلام آباد(دنیا نیوز)آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز، وفاقی وزرا کو تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان کیلئے آئندہ بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں کی جائے گی، تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کی بھی تجویز زیرغور ہے ۔

 وفاقی وزارتوں اور محکموں کے بجلی اور گیس کے بل محدود کرنے ، موسم گرما کے دوران وفاقی وزارتوں میں دن 11 بجے سے پہلے ایئرکنڈیشن چلانے پر پابندی اورموسم سرما کے د وران دن 11 بجے کے بعد ہیٹر چلانے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔آئندہ بجٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مقررہ اور منظور شدہ بجٹ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کوسپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی، صرف قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں