سی ڈی ڈبلیو پی: 115 ارب 45 کروڑ کے 10 منصوبے منظور

سی ڈی ڈبلیو پی: 115 ارب 45 کروڑ کے 10 منصوبے منظور

اسلام آباد(دنیا نیوز)سی ڈی ڈبلیو پی نے 115 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے 10 منصوبے منظور کرلئے ، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت ہوا ۔17 ارب 29 کروڑ روپے سے زیادہ کے 8 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی فورم نے منظور کئے۔

 98 ارب 16 کروڑ روپے سے زیادہ کے 2 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے ۔ ان میں فزیکل پلاننگ، توانائی، گورننس کے شعبے کے  منصوبے شامل ہیں ، اعلامیہ کے مطابق منظور کئے گئے منصوبوں میں سائنس و ٹیکنالوجی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایجوکیشن ،پانی ،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ، اعلٰی تعلیم اور صنعت و پیداوار کے منصوبے شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں