گندم کی درآمد،حکومت کارروائی نہیں کرنا چاہتی:تھنک ٹینک

گندم کی درآمد،حکومت کارروائی نہیں کرنا چاہتی:تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا گندم بحران کیوں پیدا ہوا ؟اس میں دو ایشوز ہیں، ایک ایشو ہے خریداری مہم کااور دوسرا ایشو ہے کہ پاکستان کے اندر گندم درآمد کی گئی ہے۔

گندم درآمد کی ضرورت تھی یا نہیں؟،امپورٹ مافیا کو کس نے کہا تھاَ؟دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا اس دھندے میں 65 کمپنیاں ملوث ہیں، یہ پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے 300 ارب لوٹ لیا ہے  ،اب ان سے لوٹی رقم کون واپس لے گاَ؟، مجھے نہیں لگتا کہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا انویسٹی گیشن کمیٹی کس کام کیلئے بنائی گئی ہے ؟حالانکہ یہ ساری چیزیں حکومت کے ریکارڈ پر موجود ہیں، لوٹا کسی اور نے ہے اور اس کی سزا کسان کو دی جارہی ہے ،المیہ ہے کہ کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے ۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا جو بھی ذمہ دار ہیں، ان کے بارے میں تمام معلومات سرکاری دستاویزات میں موجود ہیں، شواہد وزیراعظم ،صدر اور ریاستی اداروں کے پاس ہے ، اس کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی بنانا مذاق کی بات ہے ، یہ کمیٹی صرف مٹی ڈالنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔معروف تجزیہ کار رشید صافی نے کہا کسان تو ویسے ہی لٹ چکا ہے ، کسان نے نقصان پر گندم بیچی ہے اور بیچ رہے ہیں،اس سکینڈل میں جو ملوث تھے ،ا ن کا تعین ہو چکا ہے ،جنہوں نے اجازت دی ،ان کے نام بھی سامنے ہیں،ایکشن تو لیا جاسکتا ہے ،بات یہ ہے کہ حکومت کارروائی کرنا نہیں چاہتی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں