ہائیکورٹ :ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر ٹربیونل کو حکم امتناع سے روک دیا

ہائیکورٹ :ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر ٹربیونل کو حکم امتناع سے روک دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا، عدالت نے ماحولیاتی کمیشن کے اقدام سے متعلق ٹربیونل کے حکم امتناعی کو کالعدم قرار دیدیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف وٹرنری سائنسز نے مشورہ دیا کہ محمود بوٹی میں تلف کرنے کا پلانٹ موجود ہے ،وہاں پر لے جا کر مردہ مرغیوں کو تلف کیا جا سکتا ہے ،کمیشن کے ممبر نے بتایا کہ محکمہ زراعت اور پولیس مل کر فصلوں کی باقیات کا عمل کرا رہے ہیں ،ایک جگہ پر فصلوں کی باقیات جلائی گئیں، ہم نے پتا کیا تو محکمہ زراعت نے کہا کہ شارٹ سرکٹ ہوا تھا ،محکمہ زراعت والوں کو وارننگ دے دی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سب ملے ہوئے ہیں، پتا نہیں کیا بنے گا اس ملک کا ، عدالت نے ماحولیاتی کمیشن کے اقدام سے متعلق ٹربیونل کے حکم امتناعی کو کالعدم قرار دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں