ہسپتال میں داخل

 ہسپتال میں داخل

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد علیل ہوگئے ، کراچی کے ہسپتال میں داخل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سینئر مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ حافظ حسین احمد گزشتہ 8 برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ان کے فرزند ظفر حسین بلوچ نے بتایا کہ حافظ حسین احمد کو ایس آئی یو ٹی کراچی میں داخل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے ، انہوں نے تمام لوگوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں