پی ٹی اے نے5لاکھ سمز بند کرنیکی ٘مخالفت کردی

پی ٹی اے نے5لاکھ سمز بند کرنیکی ٘مخالفت کردی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے 5 لاکھ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے لئے دیگر قانونی تجاویز کا جائزہ لینے کی سفارش کردی۔

 پی ٹی اے نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت کی ، پی ٹی اے کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا، بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں،قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کی پابند نہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، پی ٹی اے مراسلہ کے مطابق سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن عمل کو نقصان پہنچے گا، بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام سیکٹر کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، سمز کی بندش سے ٹیلی کام شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگ سکتا ہے ،بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، موبائل اکائونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مسائل پیدا ہونگے ، پی ٹی اے مراسلہ میں لکھا گیا کہ سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی تجاویز کا جائزہ لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں