پستول صاف کرتے مبینہ گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

پستول صاف کرتے مبینہ گولی  چل گئی، نوجوان جاں بحق

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)پسٹل صاف کرتے مبینہ گولی چل جانے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

گاؤں  منڈی ڈہولن ہٹھاڑ کے رہائشی جماعت علی کا 18 سالہبیٹا ارمان علی مبینہ طور پر گھر میں پستول صاف کر ریا تھا کہ اچانک گولی سینے میں جالگی ، ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعدزخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا مگروہ جانبرنہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں