ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ساتھی ڈاکوہلاک،2فرار

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ساتھی ڈاکوہلاک،2فرار

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)اپر چناب نہرشرقپور کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں کے قبضہ سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکل ڈکیتی کی نکلیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو فیکٹری ایریا، فیروز والا اور شرقپور پولیس کو 20کے قریب مقدمات میں مطلوب تھا ،بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ لالچیاں کے قریب ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار محمد اذان ریاض اور اس کے ساتھی مصطفی سے نقدی اور موبائل چھین لیا، اس دوران ڈاکوؤں نے دوسرے موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے کی کوشش کی ،نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی، مگر وہ بچ نکلے ، جبکہ فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہو گیا ،پولیس نے زخمی ڈاکوکو حراست میں لے کر ہسپتال داخل کرادیا ،مگروہ جانبرنہ ہوسکا، مرنے والے ڈاکو کی شناخت 26سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو ونڈالہ دیال شاہ کا رہنے والا تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں