ملتان میں بزرگ شہری پر تشددکی ویڈیو وائرل ،آئی جی کا نوٹس ،2ملزم گرفتار

ملتان میں بزرگ شہری پر تشددکی ویڈیو  وائرل ،آئی جی کا نوٹس ،2ملزم گرفتار

ملتان ،لاہور (کرائم رپورٹر )ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملتان پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا اور تھانہ صدر ملتان میں اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور سی پی او ملتان کو ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیاتھا، گرفتار ملزموں میں عرفان اور محمد سلیم شامل ہیں ،مقدمہ متاثرہ بزرگ اسحاق کی مدعیت میں درج کیاگیا ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزموں نے لین دین کے تنازع پر بزرگ شہری کو مخدوم رشید کے علاقے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہناہے کہ ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں