الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

   الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے  درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹرپورٹر)لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان شہری طالب حسین کی درخواست پر کل سماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت حاضر سروس ججوں کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن تقرر کرنے کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں