یاسمین راشدکی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی فواد 8مقدمات میں شامل تفتیش

یاسمین راشدکی درخواست ضمانت پرسماعت  ملتوی فواد 8مقدمات میں شامل تفتیش

لاہور(اپنے خبر نگار سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے سمیت پانچ مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جس پر جج ارشدجاوید نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ تاریخ پر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کر دوں گا ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کو لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج 8 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ 5 مقدمات میں فواد چودھری نے گزشتہ روز اپنے وکلا کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرزپیش ہوکر جواب جمع کرادئیے ۔ اسی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں 14ملزموں عطا الرحمن، عبدالرحمن، اکرام اللہ، عبدالہادی، امان اللہ، علی حسن، شہباز صدیق، روبینہ رضوان، عرفان جمیل، سعید شاہ، محسن گل آغا اور محمد پرویز کے پیش نہ ہوئے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت اقبال چیمہ کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں