چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی:ترجمان پی ٹی آئی

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی:ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک اور قابلِ مذمت عمل ہوگا۔ترجمان نے ججز تقرری آئینی ترمیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے۔

 یہ ترمیم اسی روایت کا تسلسل ہے ، حکومت نے پچھلے دو برس میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔ پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کیلئے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضوعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو۔ پی ٹی آئی اس ترمیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں