پارٹی اختلافات، زاہد خان کا اے این پی ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پارٹی اختلافات، زاہد خان کا اے این  پی ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پشاور(آئی این پی ،اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے باعث ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ، میڈیارپورٹس کے مطابق زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق زاہد خان کے کچھ عر صہ سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔دریں اثنائانٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں