لیڈی و لنگڈن گرلز سیکنڈری سکول اولڈ انارکلی میں غلط پیپر تقسیم

لیڈی و لنگڈن گرلز سیکنڈری سکول  اولڈ انارکلی میں غلط پیپر تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گورنمنٹ لیڈی و لنگڈن گرلز سیکنڈری سکول اولڈ انارکلی میں غلط پیپر تقسیم کردیا گیا۔

انتظامیہ کی نااہلی ، فرسٹ شفٹ کی طالبات کو سیکنڈ شفٹ  کا پرچہ سوکس تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آبجیکٹو پیپر کے اختتام پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ نے سبجیکٹو پیپر طلبا میں تقسیم کیا۔طالبات کا کہنا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے جاری پیپرز کے دوران جو پیپر ہم سے واپس لیا گیا وہ بھی سوکس کا ہی تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں