ٹریفک حادثات ،12سالہ بچہ ،باپ ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

ٹریفک حادثات ،12سالہ بچہ ،باپ ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر،دنیانیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں4افراد 12سالہ لڑکا ،باپ ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے اور2افرا د زخمی ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ مانگا منڈی کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 50سالہ شخص محمد شریف ،اس کی بیٹی 6سالہ فاریہ اور بیٹا 3سالہ صابر جاں بحق ہوئے جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ رحمن گارڈن فیز 4میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ بچہ ریحان جان کی بازی ہارگیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ریحان سائیکل پرسوار نظرآرہاہے کہ اسی اثنا میں ایلیٹ فورس کی ایک تیز رفتاری گاڑی بچے کو بری طرح سے روند ڈالتی ہے ۔بعدازاں ایلیٹ فورس کی گاڑی میں ہی بچے کو ہسپتال پہنچایاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سی ٹی ڈی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی ہے ،گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست ہے ، جس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں