زہریلا دودھ پینے سے خاتون ، 3 بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق

زہریلا دودھ پینے سے خاتون ، 3 بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پرزہریلا دودھ پینے سے خاتون ،اس کی3 بیٹیاں اور1بھتیجی جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں جموبستی میں زہر خورانی سے 34 سالہ شمیم اور اس کی بیٹیاں 8 سالہ مسکان، 5 سالہ رخسانہ،3 سالہ فرزانہ اور بھتیجی 4 سالہ اقصیٰ دم توڑ گئیں۔متعلقہ پولیس کے مطابق ماں ، بیٹیوں اور بھتیجی نے مبینہ طور پر دوائی ملا دودھ پیا تھا ، بچیوں کے پیٹ درد کیلئے نواحی علاقہ سے دوائی لی گئی تھی ۔ تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ ئیں گے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں