پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے :تھنک ٹینک

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے :تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر جو مشاورتی اجلاس پنجاب میں ہوا۔

اس کا نتیجہ سوموار کو ضرور آئے گا، گندم کے معاملے پر نوازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا بینک قرض نہیں دے رہے ،جس پرقائد ن لیگ نے کہا سوموار کووزیراعظم کوکہوں گا بینکوں سے قرض لے کر دیں ،یقین ہے کل سوموار کا اجلاس نتیجہ خیز ہوگا۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ اجلاس ٹالنے کا نسخہ ہوتاہے ، یہ ان کا کہنا کہ بینک قرض نہیں دے رہا محض بہانہ ہے ، میٹنگوں میں باتوں کی نہیں فیصلوں کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت کو چاہئے کسانوں سے گندم خریدے ،ا نہیں مزید پریشا ن نہ کیا جائے ۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ اس میں شک نہیں پنجاب حکومت کے پاس پیسہ نہیں ،اگر ان کے پاس پیسے ہوتے تو گندم خرید لیتی،بات یہ ہے کہ جو پنجاب حکومت کے پاس گندم ہے وہ اس کا کیا کرے ؟، پنجاب حکومت کو چاہئے باقی ترجیحات ختم کرے ،لیپ ٹاپ اور باقی سکیمیں اس وقت اہم نہیں ، پنجاب حکومت اپنی ترجیحات بدلے ۔معروف تجزیہ کار رشید صافی نے کہا کہ پنجاب کے محکمہ خوراک اور اس کے متعلقہ حکام نے مایوسی پھیلا رکھی تھی، بھلا ہو نوازشریف کا میدان میں خود آئے ،اس سے کسانوں کو کافی حوصلہ ملا ،امید ہے اس مسئلے کا حل نکل آئے گا ورنہ پنجاب حکومت کی بدنامی ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں