متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم، 1ڈاکو گرفتار

متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم، 1ڈاکو گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فونز سمیت دیگر اشیا سے محروم ہو گئے ۔دوسری طرف شا ہد رہ کے علا قہ بیگم کوٹ میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں عابد کی فیملی سے 5لاکھ نقدی، زیورات اور دیگر اشیا،لٹن روڈ میں نجم کی فیملی سے 4 لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،ملت پارک میں شہباز کی فیملی سے اڑھائی لاکھ نقدی اورموبائل جبکہ سبزہ زار میں حنیف سے 2 لاکھ اور موبائل لوٹ لیا۔ اسی طرح رنگ محل میں کاشف سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل،مسلم ٹاؤن میں ہاشم سے 1 لاکھ اور موبائل،اچھرہ میں قیصر سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل،لوہاری گیٹ میں یامین سے 50ہزار اور موبائل،اقبال ٹاؤن میں اظہر سے 20ہزار نقدی سمیت دیگر اشیا لوٹ لی گئیں۔علاوہ ازیں نامعلوم چور مصطفی آباد سے گاڑی جبکہ راوی روڈ ،سمن آباد ،فیصل ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ۔ادھرشا ہد رہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں ڈولفن پولیس کے روکنے پر موٹرسائیکل سوار 3مسلح ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی تاہم ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کے بعد سہراب فیکٹری کے قریب ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہو گے ،گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں