پشاور ہائیکورٹ کی علی امین کو گرفتار، ہراساں نہ کرنیکی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ کی علی امین کو گرفتار، ہراساں نہ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد، پشاور (اپنے نامہ نگارسے ، این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار اور ہراساں نہ کرنیکی ہدایت کر دی۔

 اسلام آباد کے تھانوں میں 17مقدمات، سائبر کرائم میں دو اور نیب میں ایک انکوائری چل رہی، شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین کو 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا۔تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار پنجاب میں مقدمات کی تفصیل کیلئے 30 دن میں متعلقہ فورم سے دوبارہ رجوع کریں۔ ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں زیر سماعت علی امین کے خلاف تھانہ بہارہ کہو کے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سوالنامہ فراہم نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے کہا دو تین دن میں 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا، سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں